پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج 1444 ہوگی اور عید الاضحی29 جون بروز جمعرات منائی جائے گی۔

چاند نظر آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد ابوالخیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں ہوا جب کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ یوم عرفہ بروز منگل 27 جون کو ہوگا اور عید قرباں کا پہلا روز 28 جون بروز بدھ ہوگا۔اسی طرح عمان کی وزارت مذہبی امور نے بھی اعلان کیا تھا کہ سلطنت میں بھی عیدالاضحی 28 جون کو ہی منائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ برونائی ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں اتوار کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں بھی عید الاضحی 29 جون کو منائی جائیگی۔خیال رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار 710 پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد کلمہ گو فریضہ حج ادا کریں گے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائے گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…