اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو گرفتار کرنے کی تردیدکردی۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔خیال رہے کہ علی افضل ساہی اپنے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کیتحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھے۔وکیل نے کہا کہ عدالت نے مقدمے میں علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں3 جولائی تک توسیع کی ہے، پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پرسابق صوبائی وزیرکو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں افضل ساہی کو پولیس موبائل میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔