وزیراعظم اور کابینہ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویڑن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا

9  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا/ مالاکنڈ ڈویڑن کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔

ایک بیان میں مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے بتایا کہ سابقہ فاٹا/پاٹا کو اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پر اللّٰہ تعالیٰ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان مشکل اور کھٹن حالات میں بھی فاٹا/پاٹا کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ایک سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دے دی۔

انہوں نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پہلے بھی جب ٹیکس کا نفاذ کیا گیا اس وقت بھی مرکز میں حکومت میں ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑا اور اب بھی عوام کی وکالت کی پہلے بھی ٹیکس کو نافذ ہونے نہیں دیا اور اب بھی بھرپور کوشش کے بعد عوام کیلئے خوشخبری لایا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ اس فیصلے سے ان خطوں میں کاروبار زندگی کوتقویت ملی گی اور تاجر برادری سمیت عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…