جاپان آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

5  جون‬‮  2023

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان میں ملازمت‘ تربیت اور کاروبار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔جنگ اخبار میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق جاپان کے امیگریشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی جاپان میں ملازمت ، تربیت اور کاروبار کے حوالے سے جاپان میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے خصوصی انٹرویو میں بتایاکہ ہم کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان میں سیٹل کرانے کے لیے کام کررہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ چند ماہ میں ٹوکیو میں سفارتخانہ پاکستان اور اوساکا میں ہونےوالے سیمینار میں جاپان کے سرکاری اور نجی شعبے کے حکام نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کرکے یہ بات ثابت کی ہے کہ اگر ہم پاکستان سے میرت پر بہترین افرادی قوت جاپان کو فراہم کرتے رہیں جو کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانیوں کی جاپان میں تعداد لاکھوں تک پہنچائی جاسکتی ہے ، سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیراس منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورانہوںنے پاکستان میں اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی ہوئی ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت ہمیں پاکستان میں جاپانی زبان سکھانے کے اسکولوں کی شدید قلت کا سامنا ہے کیونکہ پورے منصوبے میں جاپانی زبان سے واقفیت بنیادی ضرورت ہے لیکن اب سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں کافی تعداد میں جاپانی اسکول قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…