بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تین بڑےصوبوں میں ترقیاتی اخراجات تخمینےسےتجاوز

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رخصت ہونے والے مالی سال میں تین بڑے صوبوں کے نظر ثانی شدہ تر قیاتی اخراجات تخمینے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ بلو چستان کے سوا پنجاب ، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تر قیاتی اخراجات مختص رقوم 1692 ارب کے مقابلے میں دو ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کر جائیں گے ۔

جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق  سالانہ پلان کو آرڈ ینیشن کمیٹی ( اے پی سی سی ) کے مطابق ابتدا میں پنجاب کا سالانہ تر قیاتی پروگرام مقامی و سائل سے 619ارب اور غیر ملکی امداد سے54ارب روپے پر مشتمل تھا جو مجموعی طور پر بڑھ کر 712ارب روپے کا ہوگیا ہے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پنجاب کےلیے اے ڈی پی کی مد میں آئندہ بجٹ کےلیے 426ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس کی وجہ عبوری انتظامات کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے مختص120دنوں کےلیے بجٹ کا اعلان ہو ۔ گزر نے والے مالی سال کےلیے سندھ کا تر قیاتی بجٹ 424ارب روپے طے تھا ۔ نظر ثانی شدہ تخمینہ بڑھ کر442ارب روپے ہوگیا ہے ۔ جبکہ آئندہ بجٹ کےلیے تخمینہ617ارب روپے بتایا جاتا ہے ۔ خبیر پختون خوا کےلیے طے شدہ تخمینہ 376ارب اور نظر ثانی شدہ تخمینہ 373ارب روپے اور آئندہ مالی سال کےلیے268ارب روپے ہے ۔بلوچستان کےلیے رواں مالی سال میں تر قیاتی فنڈز207ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ جبکہ رواں ماہ جون تک150ارب روپے مصرف میں آئیں گے۔جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 248ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…