ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز گل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا۔شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا۔

پی ٹی آئی رہنما کو امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا گیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے امریکا میں ملاقاتوں، فنڈ ریزنگ تفصیلات سے ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کر دیا۔شہباز گِل نے اس سال 19 اپریل تا 9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کیں، امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں شہباز گِل کا تحریری بیان بھی شامل کیا گیا۔تحریری بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی پاکستانیوں، امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…