منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف چھوڑنے والوں سے رابطوں سے متعلق پرویز خٹک نے واضح اعلان کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے بغیر سیاست نہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کی تحریک میں ہر مشکل وقت میں کپتان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں شامل افراد کے پارٹی عہدے چھوڑنے پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ہی کہاتھامتبادل ناموں کا اعلان کردیں۔گزشتہ روز سابق وزیر دفاع،پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا کے سابق صدر پر ویز خٹک نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،اس وقت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر کے نام شامل تھے۔پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد خواجہ آصف نے طنز کیا ہے اور اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔انہوں نے کہاکہ نوبت یہ آگئی ہے دو مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بنا، کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔ انہوںنے کہامذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے،اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاتھاکہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…