منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف تقسیم، پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے کہا کہ حساس اداروں نے عمران خان کو بار بار بتایا کہ آپ کے ساتھ بشری بی بی اور عثمان بزدار کرپشن کر رہے ہیں مگر خان صاحب نے کسی طرف کان نہ دھرے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ایسے سبز باغ دکھائے جو ہم اس انتشار اور اس نازک ماحول کے اندر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ نوجوان اتنے بہک گئے اور انہوں نے ان اداروں کو بھی نہ چھوڑا جو کہ ہمارے ملک کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں 9 مئی کے حملے کی مذمت کرتا ہوں اور جن لوگوں نے ایسا کیا ہے، انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔راؤ یاسر نے کہا کہ ہم نے اپنے قائدین، نوجوان اکٹھے کرکے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

میں ایسے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا جو ملک پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں گے اور پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو بے گناہ ہیں، جو قائدین کی وجہ سے غلط ٹریک پر چڑھے، ان لوگوں کو انشا اللہ تعالیٰ میں پورے پاکستان میں جتنے بھی لوگ بے گناہ جیلوں میں ہیں، ان کو اپنی پارٹی میں شمولیت بھی دوں گا، ان کے لیے تحریک بھی چلاؤں گا اور ان کو بازیاب بھی کرواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت کا اعلان کیا ہے، دو چار دن میں رجسٹرڈ کروا کر باضابطہ طور پر نشان الاٹ کروا کر رجسٹریشن مہم کا آغاز کروں گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…