ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) تحریک انصاف کے اہم رہنما و سینئر نائب صدر فواد چودھری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی نے کیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق رکن اسمبلی نادیہ شیر نے 9 مئی کے واقعات میں شریک زخمی یا گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کیا عمران خان نے آپ کا پوچھا، آپ کے بعد عمران خان کبھی آپ کا نہیں پوچھیں گے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے آپ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء ڈی آئی خان میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما قیوم حسام نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں پرامن بندہ ہوں اور پرامن رہنا چاہتا ہوں، 9 مئی کے واقعات پر پورے پاکستان کو دکھ ہوا ہے۔ادھر پی ٹی آئی ضلع خیرپور کے صدر سید غلام شاہ نیبھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سے ان کا اور ان کے خاندان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ آج کل کے حالات دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…