راولپنڈی شہر کے مختلف راستے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر سیل

26  ‬‮نومبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے راولپنڈی شہر کے مختلف راستوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے سکستھ روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا ،

راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے شہر کی سڑکوں کو مختلف مقامات سے مکمل طور پر سیل کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے چاندی چوک سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر سیل کیا گیا اور انٹری پوائنٹ سے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پر مکمل پابندی رہی۔چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر کارکنان کیلئے اسکرین لگا دی گئی ، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سے کارکنان پیدل جلسہ گاہ پہنچے ،چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی ندیم شہزاد بخاری کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 200 ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ۔اس کے علاوہ مری روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹریفک کے لیے متبادل روٹ کا اعلان کیا گیا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…