جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

datetime 10  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران کئے گئے فیصلوں کو دہراتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں شراکت داری سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو کئی سالوں سے فراہم کی جانے والی معاونت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امارات کی جانب سے پاکستان میں مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑی مشترکہ اعتقاد، اقدار اور ثقافت سے جڑی ہیں، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکتدار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے اور وہ 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…