نارووال(این این آئی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موٹر وے کے ذریعے کرتار پور کو ننکانہ صاحب کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں،سیالکوٹ ایئرپورٹ سے براہ راست لنک روڈ کرتار پور تک آئے گا بیرون ملک سے آنے والے زائرین آسانی سے پہنچ سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کرتار پور کوریڈور کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بین المذاہب دھرتی ہے یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ بستے ہیں ۔ہم تمام مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔کرتار پوربابا گرونانک کی ایک ایسی بستی ہے جس میں امن محبت کی صدا بلند ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے سکھ یاتری پاکستان آئیں اورمقدس مقام کی زیارت کریں ۔ حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہم سب تمام مذاہب کے درمیان پاکستان کے اندر محبت اخوت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
موٹر وے کے ذریعے کرتار پور کو ننکانہ صاحب کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں‘احسن اقبال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری















































