اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، رانا ثناء اللہ

datetime 1  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے

،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کاربڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آبادعامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے ،اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفوراداکر نے ،فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الائونسز اور شہداء پیکیج کو خیبر پختونخواہ پولیس کے مساوی ،فرنٹیر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس ستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں دارالحکومت کی فْول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔امن و امان کی یقینی اور سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو سو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوارڈینیشن میکینزم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے۔ انہوںنے کہاکہ فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کابینہ نے فسادی مارچ کو بہترین پیشہ وارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے پر اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو ائندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی مساوی کر دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…