انقرہ(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد سے ترک وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات و تجارت کے فروغ کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔