عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے

16  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئی تھی

لیکن پاکستان کو خطرناک معاشی بحران میں دھکیلا جارہا ہے، ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک پاکستان میں موجود ہے، دانستہ طور پر پاکستان کا دیوالیہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے، بہت تجربہ ہو چکا، شہباز کی حکومت کو گھر بھیج کر انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ہے، کہا جا رہا ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں لیکن میں کہتا ہوں 48 گھنٹے بھی اس حکومت کے لیے بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 دن سے ایک بھی دن اوپر عبوری حکومت منظور نہیں، پاکستان میں 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، آج انتخابات کا اعلان کریں، بیٹھ کر پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنائ￿ اللہ پاگل ہی ہو گا اگر عمران خان کو گرفتار کریگا، جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا، عمران خان کو گرفتار کرنے والا اپنا پاسپورٹ کمبوڈیا کا بنوا لے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…