لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آج ( جمعرات ) تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف کی کارروائی مکمل کرائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد امیر بھٹی نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی درخواست پر محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 25 روز سے صوبہ وزیراعلی کے بغیر چل رہا ہے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے،عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت نے فیصلے کی کاپیاں صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
گورنر پنجاب کل (جمعرات)تک خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیر اعلیٰ سے حلف کی کارروائی مکمل کرائیں‘ ہائیکورٹ کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی



















































