جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں‘مریم اورنگزیب

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہیں، الزام لگائے اور گھیراو کی دھمکیاں دیں۔مریم اورنگزیب نے

فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن کیسوالوں کے جواب دیں،جو سوال پوچھے اس کو گالی اور دھمکی؟، عمران چاہتے ہیں سب ان کے جھوٹ کی بیعت کرلیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں،عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں، ان کی مرضی سے آوٹ اور ناٹ آوٹ دیا جائے ،عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل، مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، خود کو ہی آئین و قانون سمجھتے ہیں،خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں،عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاو، پھر سازش کہو ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سوال پوچھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کرو، مقدمات اور کالے قانون بناو، جیلوں میں ڈالو، پسلیاں توڑو،سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرو۔مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ہر ادارے، ہر اختیار کو سیاسی مخالفین سے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرو، پھر ریاست مدینہ کے ترانے پڑھو، 4سال ہر کوشش کے باوجود کسی ایک سیاسی مخالف کے خلاف ایک الزام ثابت نہ کر سکو، ایک ثبوت نہ دے سکو، لیکن جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہو،ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…