اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر کے مصدقہ اکاؤنٹ کے بائیو میں درج معلومات تبدیل کر دی۔عمران خان کے اکاؤنٹ پر پہلے پرائم منسٹر آف پاکستان لکھا تھا جب کہ اب انہوں نے اس پر اپنا تعارف بطور پی ٹی آئی چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم درج کردیا ہے۔عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو کو اپ ڈیٹ کرکے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم لکھ دیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان نے تاحال اپنے انسٹاگرام پر درج تعارف تبدیل نہیں کیا ہے۔دوسری جانب پرائم منسٹر آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک عمران خان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان، اْن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































