پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا،وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والوں میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیرعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے،

روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے اور پھر اسی روز دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے،وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہو گی،وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی جبکہ عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے منصوبہ انتہائی اہم اور وزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پْرعزم ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن، علاقائی خوشحالی اور رابطے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…