جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے، جے یو آئی

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ن)پیکا صدارتی آرڈیننس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے۔ مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ فیک اعظم عمران خان کو آرڈیننسوں سے بچایانہیں جاسکتا،

فیک نیوز پر مقدمہ کرنا ہے تو عمران خان پر کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جعلسازی کی پیداوار فیک طریقے سے اقتدار میں لایاگیا ،عمران خان نے ہی فیک نیوز دی تھی کہ تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ۔ انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈیننس یہ ہے کہ مراد کو کچھ کہا تو برا عمران کو لگے گا شکایت زلفی بخاری کریگا ۔انہوںنے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کے کے زریعے اقتدار میں آئی حکومت عوام پر آرڈیننس کے زریعے عذاب مسلط کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک کی سیاسی اخلاقی سماجی اقدار کو تباہ کردیا کیا فیک نیوز ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم عوام دشمن ہے یکسر مسترد کرتے ہیں ،پیکا ترامیم اپوزیشن سے زیادہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی زبان بندی کیلئے لایاگیا ۔ اسلم غوری نے کہاکہ عمران خان آئے روز فیک نیوز پھیلاتاہے اس کو پہلے گرفتار کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی ترقی کی جھوٹی خبریں عمران خان نے پھیلائیں ،عمرانی سرکس کے کرداروں نے ہی فیک دی تھی کہ سی پیک میں کرپشن ہوئی ۔ اسلم غوری نے کہاکہ اقتدار کی کشتی ڈوبنے پر عمرانی سرکس اب پیکا آرڈیننس کا ڈرامہ لایاہے ،پیکا آرٍڈیننس عمران خان کی بربادی میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…