بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول کی

قیمتوں میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے سے پہلے کیا ظالم حکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟ ،ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ 3 سال میں انہوں نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 65 روپے کا اضافہ کیا ہے، جب تک یہ مسلط رہے گے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے لانگ میں ہر شہری کا شامل ہونا اب لازم ہو گیا ہے، ان کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…