جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، وزیر اعظم

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے،میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں، ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے،اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں

،بل پاس کرانے کیلئے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں،سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں،سوائے امریکہ کے سب سمجھتے ہیں ، افغانستان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے سابق سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہدنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے، آج آپ سب سے ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے، اس دورے سے متعلق آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، اور یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں، کورونا پابندیوں پر وہاں بہت زیادہ سختی تھی۔انہوںنے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے تاہم ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں، ہمیں 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے، چین میں ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو سب جگہ عمل درآمد ہوتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں، ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے تاہم اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں، بل پاس کرانے کیلئے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ملک میں کورونا کی صورت حال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بھی ہم بہت اچھی طرح نکل گئے ہیں، لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر تنقید کی گئی، اگر میں لاک ڈاؤن کرتا تو نچلا طبقہ پس جاتا۔انہوںنے کہاکہ چینی میں کورونا کی صورت حال کو بہت سنجیدہ لیا گیا، دن میں دو دو مرتبہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ ہوتے تھے۔افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے سب متفق ہیں، سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ دو سال پہلے پیوٹن سے طویل ملاقات ہوئی تھی، روسی صدر کے اسلامو فوبیا پر بیان کے بعد میں نے بھی ٹوئٹ کیا تھا، روسی صدر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ روس میں اسلامو فوبیا نہیں ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا کہ سی پیک پر کام سست نہیں ہوا، ورکنگ گروپ 7 سے 11 ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ چین سے جو سرمایہ کار آئے گا اس کے ساتھ ایک شخص لگا دیا جائے گا، یہ نہیں ہوگا کہ چینی سرمایہ کار در در کی ٹھوکریں کھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…