پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

افعان عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان سے طورخم کے راستے خوردنی اور غیر غذائی اشیاء کے 20 ٹرالر بھیج دیئے گئے

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم ہینڈز نے پاک افغان تعاون فورم اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے 350 ٹن خوردنی اشیاء اور ونٹر کٹس سے لدے 20 ٹرالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کیلئے روانہ کیے ہیں اس سلسلے میں ایف نائن پارک، اسلام آباد میں ان ٹرالرز کو افغانستان روانہ کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی

ڈاکٹر پیر نور الحق قادری تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے مسلمان بھائی اور پڑوسی ہیں اور ان کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔ ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو خوراک اور غیر غذائی اشیائ￿ کی صورت میں فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھی مدد فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اپنے وطن کو پرامن، مستحکم، اور دنیا میں باوقار ملک بنانے میں اپنی ذمہ داری ادا کر سکیں۔اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم ہینڈز کے چیئرمین سید لخت حسنین نے برطانیہ میں بالخصوص اور ساری دنیا میں بالعموم ان ڈونرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو قدرتی آفات میں مصائب کا شکار انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم ابتدائی طور پر 6 کروڑ پاکستانی روپے کی مالیت سے افغانستان کے 1700 خاندانوں کو تین ماہ کا راشن بھی مہیا کرنے جا رہی ہے۔ یہ خاندان ملکی معاشی حالات کی وجہ سے بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے سے قاصر ہیں۔ ان کو مہیا کی جانے والی خوردنی اشیاء میں چینی، دالیں، آٹا، کوکنگ آئل، نمک اور چاول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان خاندانوں کو ونٹر کٹس بھی مہیا کی جا رہی ہیں جن میں لحاف، تکیے، کمبل اور دوسری اشیاء شامل ہیں تاکہ یہ افراد موسمی شدت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھ سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک افغان تعاون فورم کے چیئرمین حبیب اللہ کا کہنا تھا گزشتہ سال کی خشک سالی نے افغان عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کیا اگر فوری اور موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صورتحال انسانی تباہی میں بدل سکتی ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ مسلم ہینڈزان چند پہلی بین الاقوامی تنظیموں میں شامل ہے جنھوں نے ضرورت کی گھڑی میں افغان عوام کی مدد کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم ہینڈز آنے والے دنوں میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھی تعاون فراہم کرے گی۔تنظیم کا مختصر تعارف: مسلم ہینڈز برطانیہ میں 1993میں قائم ہونے والی ایک معروف فلاحی تنظیم ہے جو کہ گزشتہ 29 سالوں سے پاکستان کے تمام صوبوں میں 60 سے زائد اضلاع میں تعلیم، روزگار، صحت،پانی اور حفظان صحت سمیت ناگہانی آفات سے بچاؤ اور ان کے تدارک، ماحولیات، بیماریوں کی روک تھام اور ان سے بچاؤ کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہنر سکھانے اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 4 مستقل پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز (ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز) بھی قائم کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…