جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عالمی طاقتوں سے پاک ،بھارت تعلقات دوبارہ قائم کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کا مطالبہ

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی)کی کشمیر تنازع پر تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی عالمی طاقتوں کو بھارت اور پاکستان پر باہمی احترام اور پرامن تعلقات کی بحالی کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ

ان دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ باضابطہ دو طرفہ تعلقات بحال کریں اور کشمیری سیاسی رہنمائوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کریں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کشمیری ایکٹوسٹ کی حمایت کرتا ہے، تاہم شورش پھیلانے والے زیادہ تر علیحدگی پسند مقامی ہی ہیں۔رپورٹ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک حوصلہ افزا پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بیک چینل رابطے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔البتہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ کوئی بھی واقعہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…