اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام عالم
اب آواز اٹھا رہی ہے۔ روسی صدر کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے۔موازنہ حاضر ہے کہ کس طرح عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس بین الاقوامی دوروں میں قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے اور ماضی کے حکمرانوں نے اسوقت جب ملکی قرضوں میں چار گنااضافہ کردیا- کیسے قوم کے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑاے، دروہ اقوام متحدہ امریکہ کے دوران آصف زرداری نے 13لاکھ،نواز شریف نے 11لاکھ،شاہد خاقان عباسی نے 7لاکھ اور وزیراعظم عمران خان نے 1لاکھ62ہزار روپے خرچ کیئے ، اسی طرح دورہ واشنگٹن میں زرداری نے 7لاکھ52ہزار،نواز شریف نے 5لاکھ49ہزاراور عمران خان نے 67ہزار خرچ کیئے فرق صاف ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ افغانستان کے دوران زرداری نے 44ہزار،پرویز اشرف نے 51ہزار،نواز شریف نے 58ہزار اور عمران خان نے 11ہزار ڈالر خرچ کیئے جبکہ درود ڈیووس میں یوسف رضا گیلانی نے گیلانی نے 4لاکھ59ہزار،نواز شریف نے 7لاکھ62ہزار،شاہد خاقان عباسی نے 5لاکھ61ہزار اور وزیراعظم عمران خان نے68ہزار ڈالر خر چ کیئے آپ خود انداز لگا سکتے ہیں کس طرح قوم کے پیسوں سے عیاشیاں کی گئیں۔