بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پی آئی اے کےتمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کا 26 ارب روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے تھے جنہیں وزیر خزانہ کی مداخلت پر بحال کردیا گیا۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے بتایا کہ کارروائی لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کی جانب سے کی گئی ہے، پی آئی اے کے ملک بھر

میں 53 بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے جوکہ ایف بی آر کے ذیلی ادارے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے کیے ہیں۔ایف بی آر کے اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پی آئی اے کے بینک اکائونٹس سے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے نکلوالیے ہیں، 26 ارب روپے کے باقی ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جلد اس حوالے سے وارنٹ جاری کردیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ وارنٹ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایل ٹی یو کراچی جاری کرے گا، پی آئی اے دسمبر 2020 سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع نہیں کروارہی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو قومی ادارہ ہونے کے سبب ایک سال سے زائد عرصے سے رعایت دی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔ذرائع ایف بی آرکے مطابق پی آئی اے دسمبر 2020 سے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروارہی۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ مطلوب ٹیکس کی رقم 2016 سے2020 تک کی ہے، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کے مکمل ہونے تک 2016 سے لے کر 2020 تک کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے برخلاف ایف بی آر کا اکانٹ منجمد کرنے کا فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ اقدام قومی پرچم بردار ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا، قومی اداروں نے 2021 میں کووڈ کے دوران نامساعد حالات کے باوجود 7۔4 ارب روپے ایف بی آر کو ادا کیے جب کہ 2021 کے تمام بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022 میں ادا کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پی آئی اے کے قومی ادارہ ہونے اور حکومت پاکستان کی ملکیت کے باوجود ایسا قدم اٹھانا نا قابل فہم ہے۔بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ایئر مارشل ارشد ملک کی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اکائونٹس منجمند کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام کی جانب سے معاملہ اجاگر ہونے کے بعد وفاقی وزیر نے ایف بی آر کو پی آئی اے کے تمام اکائونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جس کی روشنی میں ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکائونٹس بحال کردیئے۔دوسری جانب پی آئی اے نے بھی اکائونٹس بحال ہونے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ چیرمین ایف بی آر کو باور کروایا کہ پی آئی اے ناماساعد حالات کے باوجود حالیہ واجبات کی ادائیگی کرتی رہے گی، ماضی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رہنمائی لی جائے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…