الیکشن کمیشن انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا

19  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ایم کیو ایم کے وکیل نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ۔ بدھ کو دور ان سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے کہاکہ درخواست کی کاپی ملے تو ہی جواب دینے کی پوزیشن میں ہونگے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات کی جگہ بوگس کارروائی کی گئی۔الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت تک ایم کیو ایم پاکستان سے

جواب مانگ لیا ۔شاہد پاشا نے کہا کہ پارٹیوں کے اندر جمہوریت ہوگی تب ہی بہتری آئے گی۔ ممبر بلوچستان نے کہاکہ آپ کو درخواست دینے کا کہا ہے بحث نہ کریں، سیاست کرنے کا شوق ہے تو طریقہ کار بھی فالو کریں۔ شاہد پاشا نے کہاکہ دو سال پہلے درخواست بھجوائی تھی وہ کہاں ہے؟ ۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ دو سال پہلے کی بات نہ کریں، فریق بننا ہے تو درخواست دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔سربراہ او آر سی ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کئی سینئر ارکان نے الیکشن کمیشن میں جھرلو الیکشن کو چیلنج کیا ،پارٹی میں چند مفاد پرست لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نظریاتی سیاست کا پہلا شکار ہوا ہے اْس کے بعد باقی اراکین کو ہٹایا گیا ،وقت پر الیکشن نہیں پانچ سال بعد جھٹ پٹ الیکشن ہوا ۔انہوںنے کہاکہ لیاقت علی خان کی برسی پر الیکشن کا ڈھونگ رچایا گیا ،پارٹی پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے یہ انوکھا الیکشن تھا ،الیکشن پراسس کو فالو نہیں کیا گیا الیکشن کو چیلنج کیا ۔ انہوںنے کہاکہ صاف شفاف الیکشن ملک میں بھی ہونی چاہئیں، پارٹیوں میں انٹرا پارٹی صاف شفاف ہونے چاہئیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…