اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پی ڈی ایم کے حافظ حمد اللہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔ اتوار کو ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوسترد کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لیں۔ انہوںنے کہاکہ گھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں،یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے،انہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے حوالے کردی۔ انہوںنے کہاکہ وہ سٹیٹ بینک جس کو قائد اعظم ایک آزاد بینک بناناچاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا،اب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ اومی کرون ،اور کروناوائرس ،سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لہذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے،قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکرساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔