بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ‘ شہباز شریف

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سیاحوں کے مری میں پھنسے ہونے پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،مری سانحہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پر صرف نالائقی ، نااہلی ، بے حسی اور ظلم مسلط ہے ،سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی

اوراصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بیانات کے بجائے مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کے لئے موثر اقدامات کرے ،ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے، عوام پریشان ہیں، پھنسے سیاحوں کے خاندان مضطرب اور پریشان ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں یکجائی لائی جائے ،پھنسے مسافروں کی رہائش اور خوراک کے انتظامات کے علاوہ محفوظ گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے والے مقامی نیک دل افراد کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،حکومت بیان بازی اور عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی آئینی، قانونی اور انتظامی ذمہ داریوں کو پورا کرے ،معصوم بچوں سمیت دیگر وفات پانے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ واقعہ ہمارے دل زخمی کرگیا ہے ،بروقت اقدامات ہوجاتے اور انتظامی سوجھ بوجھ سے کام لیا جاتا تو اتنابڑا حادثہ نہ ہوتا ،فوج اور رینجرز کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن لائق تحسین ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…