بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، سابق وزیراعظم کی حکومت پر شدید تنقید

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے اقتدار میں آتے ہی عمران خان کی آمدن بڑھنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاریخ ساز قرضے لیے،ا سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا،دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم اورپاکستان میں بڑھ رہی ہیں،چیئرمین نیب جھوٹ بولتے ہیں ،آج نہیں تو کل عوام کو پتا لگے گا،عدالتوں میں ظلم ہو رہا ہے

،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،پانچ سال مسلم لیگ( ن)نے حکومت کی ،اگر کرپشن ہوئی تو عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے،حکومت کہہ رہی ہے کہ صرف دو ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت پوری دنیا میں کم ہو رہی ہے پاکستان میں 4 روپے بڑھ گیا۔ انہوںنے کہاکہ چھ ماہ پہلے بجٹ پیش کیا گیا اس کا جواب دینے کے لیے کوئی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری کہاں ہے،اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھوا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی ،اگر کرپشن ہوئی تو عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب جھوٹ بولتے ہیں ،آج نہیں تو کل عوام کو پتا لگے گا۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں میں ظلم ہو رہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سالوں سال لوگ جیلوں میں پڑے رہتے ہیں، ہم نے بڑے بڑے ظالم دیکھے مگر فتح حق کی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ہی ہمیشہ عوام کی بات کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں اسپیکر کو پارلیمانی روایات کا پتا ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کو بلا کر پوچھ لین کہ اس حکومت نے کتنے قرضے لیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں جتنے قرضے لیے ان میں 50فیصد یہ حکومت اضافہ کر چکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ٹیکس دے رہا ہوں، عمران خان بتائیں ان کی آمدنی بڑھ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب غیر قانونی طور پر بیٹھے ہوئے ہیں، نہ چیئرمین نیب کو شرم ہے نہ حکومت کو کوئی شرم ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…