اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف حکومتی سطح پر اقدامات کئے گئے ‘دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس میں کمی کے پیش نظر حکومتی سطح پر اقدامات میں بھی سستی دکھائی دینے لگی اب جبکہ اومیکرون کا نیا وائرس دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے
حکومت پاکستان نے بھی اس کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے -اسلام آباد کے نواحی علاقوں میںدو ماہ قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں بھیجی گئیں جہاں خواتین کو پہلی ڈوز لگائی گئی اب دو ماہ گزر گئے لیکن حکومتی سطح پر دوسری ڈوز لگانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے-لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ٹیموں کو دوبارہ بھیجیں تاکہ جن خواتین کو پہلے ایک ڈوز لگ چکی ہے وہ دوسری ڈوز بھی لگوا سکیں-ترنول کے نواحی علاقوں میں پہلی ڈوز لگانے کیلئے حکومتی سطح پر ٹیمیں بھیجی گئی تھیں اس کے بعد ٹیموں کو نہیں بھیجا گیا جس کی وجہ سے نواحی علاقوں میں خواتین کورونا کی ایک ڈوز لگوا کر بیٹھی ہیں حکومت کو چاہئے وہ دوبارہ ٹیمیں بھیجے تاکہ خواتین کورونا کی دوسرا ڈوز بھی لگوا سکیں-