اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

datetime 3  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 80 پیسے مہنگی اورنومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ 23 دسمبر کو کے-الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت

بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔کے-الیکٹرک نے جولائی سے ستمبر کے لیے 5 روپے 18 پیسے اور نومبر کے لیے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے کے-الیکٹرک کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا-نیپرا نے کے-الیکٹرک کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی اور نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دو مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔کے-الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس مد بجلی کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔اسی طرح کے-الیکٹرک نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ب32 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی والوں کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔دوران سماعت کے-الیکٹرک حکام نے بتایا کہ وفاق سے بجلی کی خریداری کے حوالے سے تین معاہدوں پر کام شروع کیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی سے 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے جارہے ہیں اور ٹیرف ڈیفرنشیئل سبسڈی کے حوالے سے مسودہ وزرات خزانہ کو بھجوایا دیا گیا ہے۔- کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات آسانیوں میں بدل چکی ہیں، کے-الیکٹرک سال 24-2023 تک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے 2 ہزار 50 میگا واٹ بجلی لینے کے قابل ہوجائے گی۔کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ نومبر میں فرنس آئل سے کم بجلی پیدا کی گئی،گیس پریشر کے معاملے پر سوئی سدرن سے بات چیت چل رہی ہے اور سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سروس لیول کی بہتری کے پلان پر کام کررہے ہیں۔سماعت میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائیں۔نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 14کروڑ 46 لاکھ روپے کا اثر پڑا-کے الیکٹرک حکام نے کہاکہ گیس کی خرید وفروخت کا معاہدہ نہ ہونے سے صارف پر کوئی بوجھ نہیں پڑرہا جس پر وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ نے عجیب بات کی ہے کہ معاہدہ نہ ہونے سے صارف پر بوجھ نہیں پڑرہا-انہوںنے کہاکہ اگست سے اب تک گیس پریشر میں کمی سے صارفین پر 3 ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مارکیٹ کو اوپن کرنے جارہے ہیں،کاروباری طبقے کو کسی ایک بجلی کمپنی پر انحصار نہیں کرنا ہوگا، ملک میں بجلی کے شعبے میں ایک انقلاب لارہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…