بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ، صوبے میں امن وامان ،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گفتگو

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نفاق کے بیج بونے

والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا، ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا، راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے، راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے، سیاست میں رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے قائل ہیں، شرافت، شفافیت اور دیانت کے اصولوں پر چلتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ الزامات لگانا اور دشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں، صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے، منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی، 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔#/s#



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…