منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ سے ’’درپردہ‘‘ اور کبھی’’بے پردہ‘‘ ڈیل میں مصروف ہے، حافظ حسین احمد

datetime 2  جنوری‬‮  2022 |

کو ئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضمنی بجٹ اور دیگر اہم بلز قومی اسمبلی میں پیش کرتے وقت اپوزیشن کے تین ستون قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں آنے کی بجائے اپنے اپنے ’’بلوں‘‘ (گھروں) میں دبکے رہے او ر ’’اُن‘‘ سے

کیاوعدہ نبھائے رکھا۔ وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل اپوزیشن گزشتہ تین سالوں سے عمران نیازی کی آخری سانسیں لیتی حکومت کو مسلسل ’’آکسیجن‘‘ فراہم کرتی رہی اور اسٹیبلشمنٹ سے’’در پردہ‘‘ اور کبھی’’ بے پردہ ‘‘ ڈیل اور ملاقاتیں جاری رکھیں اور لگتا ہے کہ 2022ء میں بھی نام نہاد اپوزیشن کے یہی لچھن رہیں گے۔ انہوں نے کہا ماضی میں جدہ سعودی عرب فرارکے وقت شریف خاندان نے کسی ’’معافی نامہ‘‘ نما معاہدہ کا انکار کیا لیکن رفیق الحریری نے دس سال کے معاہدے کو طشت از بام کیاسابق اسپیکر قومی اسمبلی جناب ایاز صادق کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات اور نوازشریف کی واپسی کا دو ٹوک اعلان کسی ڈیل اور طے شدہ معاہدہ کے بغیر اسی طرح ممکن نہیں جس طرح بیماری کا ڈرامہ کرکے علاج کے لیے صرف آٹھ ہفتوں کی ضمانت لی تھی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب پاکستان کا ایک ایک فرد جان چکا ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…