بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،آصف علی زر داری

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے،ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے

تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں آصف علی زر داری نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ ملک ہمارے لیئے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ہے اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گذر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے لیئے تکلیف دھ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم کیئے جا رہے ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کوبے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔سابق صدر نے کہاکہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائے گاں نہیں ہونے دینگے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…