بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، فواد چوہدری

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے، خواتین اور بچے شدید ترین متاثر ہیں، افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کا مسئلہ پاکستان سمیت ایران، ازبکستان، تاجکستان سمیت دنیا کے لئے مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ او آئی سی اجلاس کے

موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائ￿ خارجہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں ایک بڑی کانفرنس ہے،افغانستان میں صورتحال خراب ہو رہی ہے، خواتین اور بچے شدید ترین متاثر ہیں، پاکستان پہلے ہی افغانستان کو 5 ارب روپے کی امداد دے چکا ہے، افغانستان کی صورتحال کو صرف پاکستان پر نہیں چھوڑا جا سکتا، دنیا کی کوئی بھی معیشت اس طرح کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان سے لوگ ہجرت کریں،افغانستان کا مسئلہ پاکستان سمیت ایران، ازبکستان، تاجکستان سمیت دنیا کے لئے مشکل صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کے 9 ارب ڈالر منجمد کر رکھے ہیں، یہ رقم واپس نہیں ہوتی تو اس کے نتیجے میں بحران مزید بڑھے گا، افغانستان کو سیاسی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا تو کم از کم تعلیم، صحت، خوراک پر براہ راست خرچ کیا جائے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…