اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانبکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب ڈھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔تاج علی خان کے مطاب شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔