بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،شہباز شریف

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے،

کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ ،مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی ۔ انہوںنے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ،گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟۔ انہوںنے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ ،سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟ ،پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہیَ ،پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ، اسے تبدیلی کہیں؟ ،پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے ؟،پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟ ،بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں ؟ ،تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟ ،71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…