اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویڑن کو 4 اہم آسامیاں جلد پر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کابینہ نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کی آسامی بھی 3 ماہ میں پر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کی آسامی 20 اکتوبر سے خالی ہے ۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل سے
ناقص کارکردگی پر استعفی لیا گیا تھا۔ کابینہ کی پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی آسامی ایک ماہ میں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایم ڈی منرلز سے اکتوبر میں مفادات کے ٹکراو کے الزام میں استعفی لیا گیا تھا۔ کابینہ کی پاکستان ایل این جی کے سربراہ کی اسامی بھی ایک ماہ میں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان ایل این جی کے سربراہ کی آسامی 23 اگست سے خالی ہے۔ سربراہ کی تعیناتی کے لیے پراسس شروع کر دیا گیا ہے ۔ کابینہ نے ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کی آسامی ایک ماہ میں پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ڈی پی پی ایل کی آسامی 16 مارچ 2018 سے خالی ہے ۔ ایم ڈی پی پی ایل کی آسامی مناسب امیدوار نہ ملنے کے باعث خالی ہے۔ ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے پراسس شروع کر دیا گیا ہے۔