بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے ،وزیر داخلہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے ،رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس کے لئے اجلاس ہوگا،نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے

،پی ڈی ایم تاریخ بدلے ،نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحیتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے۔ انہوںنے کہاکہ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے،اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سیناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنیوالی انٹرنیشنل لابی ہے، ملک میں بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہماری خاص توجہ ہے، اور مزید زور دینا ہے، چمن اور طور خم بارڈر پرمعاملات ٹھیک چل رہے ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحیتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…