بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے، بلاول بھٹو زر داری

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کی

جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور عزم ہمارے لئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور وزراء گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں لہذا گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا اور دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی، گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کرپارہی ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…