اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،انتخابات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں ، ہمیشہ سے متنازعہ انتخابات شفاف بنانا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشین کے نہ احساسات ہوتے
نہ ہی کسی سے وابستگی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہمیشہ سے متنازعہ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے،چاہتے ہیں وہ لوگ ایوان میں آئیں جنہیں عوام منتخب کرے۔انہوںنے کہاکہ انتخابات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔۔