بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے، بلاول بھٹو زر داری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے،عدم رواداری اور عدم برداشت کا رجحان معاشرے میں پھیل رہا ہے، جو ہر ذی شعور فرد کے لیئے باعثِ تشویش ہے۔ برداشت و رواداری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان میں رواداری اور

برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدم رواداری اور عدم برداشت کا رجحان معاشرے میں پھیل رہا ہے، جو ہر ذی شعور فرد کے لیئے باعثِ تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی دھاندھلییاں، غیرمنصفانہ فیصلے، آمریت کا بار بار مسلط ہونا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنا اس کے اسباب ہیں۔انہوںنے کہاکہ ورنہ یہ سرزمینِ پاک تاریخی طور ہمیشہ رواداری پسند اور انسانیت دوست رہی ہے،دنیا میں اس وقت بین المسالک و بین المذاہب ہم آنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس کی ضرورت جتنی آج ہے، ماضی میں شاید ایسی ضرورت کبھی رہی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہر شکل اور ہر سطح پر تعصب کا خاتمہ اور تحمل و اعتدال کو اختیار کرنا ہی، ایک پرامن و بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی عالمی معاشرے کی تشکیل کو جنم دے سکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویڑن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہی وہ جدوجہد جس پر پیپلز پارٹی اپنے قیامِ کے پہلے دن سے عمل پیرا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…