پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ،حلف نامہ کی کی فیس نوازشریف نے دی،فواد چوہدری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ،جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی،(ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا انتخابی اصلاحات

عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمان سے (آج) بدھ کو منظور کرائیں گے،اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے۔ وہ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو جب سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو (ن )لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا، ن لیگ نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ایک ایسے شخص کی طرف سے جعلی بیان سامنے لایا جو ن لیگ کے لیڈروں کا پروردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ یہ شخص لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہا ہے، اس کے حلفیہ بیان کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افراد کو اداروں کے خلاف استعمال کر کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائیگی تو بحران پیدا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملہ کا نوٹس لیا ہے جو مناسب اقدام ہے، توہین عدالت پر ذمہ داران کو آج طلب کیا گیا ہے، اس معاملہ پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس کلب طلب کرلیا گیا ہے، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی اور عمران خان کا ذاتی نہیں، قومی ایجنڈا ہے، ہر الیکشن میں ہم اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اصلاحات کی طرف جاتے ہیں تو اپوزیشن شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن (آج) بدھ کے اجلاس میں ہمارے ساتھ بیٹھے، ان اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے، اپوزیشن کو جو ترامیم چاہئیں وہ لے آئے، اس پر بحث کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات لازمی ہیں، کل ہم یہ بل پاس کروا رہے ہیں، تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات، جوڈیشری، میڈیا اور سیاسی نظام میں اصلاحات لازمی ہونی چاہئیں، ہم ان پر مل جل کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات جو بھی بات کی، حکومت اور کابینہ کی پالیسی کے تحت کی، انفرادی حیثیت سے الیکشن کمیشن اور اداروں کا احترام کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس موقف کو مثبت انداز میں لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…