بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) کو ہوگا ۔اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت منگل کو وزیراعظم ہاوس میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مہنگائی سے متعلق اعدادو شمار کابینہ ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے ،کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔کابینہ کو وزارتوں اور

ڈویڑنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ وزارت دفاعی پیداوار ڈویژن کی سمری پر پی او ایف اینڈ ایچ آئی ٹی بورڈ میں منسٹیریل کوآرڈینشن ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی،میجر جنرل آصف حسین کو ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ میجر جنرل محمد منیر افسر کی بطور آئی جی ایف سی کے پی ساوتھ تعیناتی کی منظوری دے گی۔میجر جنرل کمال انور چوہدری کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ (تربت) کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل،دونوں آئی جیز ایف سی کی تعیناتیوں کی سمری وزارت داخلہ نے بھجوائی۔کابینہ وزارت آئی ٹی کی سمری پر ممبر الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری کی منظوری دے گی۔کابینہ وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دے گی۔وزارت تخفیف غربت کی جانب سے کریانہ سٹورز کو انسنٹیو دینے سے متعلق بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…