بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، حکومت عوام کی مرضی کی بنے گی، شاہد خاقان عباسی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیراعظم و ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، آنیوالے انتخابات میں پاکستان کی عوام کی مرضی کی حکومت بنے گی۔ چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور ان سے پوچھا جائے گا کہ 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟اگر چیئرمین نیب غیرجانب دار ہیں تو حکومت کے خلاف مقدمہ کریں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پہلی بار نیب پراسیکیوٹر نے مجھے میرا جرم بتایا ہے،ہمارے خلاف ایل این جی ریفرنس میں جرم مضحکہ خیز ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کہتا ہے 539 ارب حکومت کو دیئے 539ارب روپے وہ ہیں جن کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیںوزرات خزانہ کے مطابق ساڑھے 6 ارب سرکار کو ملے ،چیئرمین نیب نے 24ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ایک دن چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور نیب سے پوچھا جائے گا باقی رقم 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟ چیئرمین اور نیب پراسیکیوٹر کا حساب کمزور لگتا ہے۔ اگر چیئرمین نیب غیرجانب دار ہیں تو حکومت کے خلاف مقدمہ کریں ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی کا نام نیب نے کیس سے نکال دیا ہے، انہیں وزیرِ اعظم عمران خان نے خود وزارت سے نکالا تھا ، اب وہ الزام بھی مجھ پر عائد کر دیا گیا ہے، میں کہتا ہوں کہ وہ کیس بھی میرے خلاف بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گیس ہمارے لگائے گئے ٹرمینل سے آ رہی ہے، نیب پراسیکیوٹر کہہ رہے ہیں ایل این جی ٹرمینل سے قومی خزانے کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب چینی پر کمیشن بنا تو چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تھی، آج 150 روپے ہو گئی ہے، کیا کوئی ایکشن ہوا، مہربانی کریں کمیشن بنانا چھوڑ دیں، اس ملک کو چلنے دیں، چینی چور کابینہ کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کب ہوں گے، اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کرتا پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، آنیوالے انتخابات میں پاکستان کی عوام کی مرضی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود تنظیم کو کالعدم قرار دیتی ہے، خود ہی ختم کر دیتی ہے، حکومت اب ٹی ایل پی کی اتحادی بننے کی کوشش میں ہے



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…