بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی پر اپوزیشن کا واویلا بلاجواز ، مجبوری کی حالت میں قیمتیں بڑھانا پڑیں ، شہباز گل

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت کو انتہائی مجبوری کی حالت میں بعض اشیا و مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں کیونکہ ان کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں اور پاکستان بھی اسی دنیاکا حصہ ہے

مگر پھر بھی ہم نے انتہائی کم بوجھ عوام پر پاس آن کیا ہے ، جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی ہم بھی عوام کو تمام ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔ چک نمبر 267 رب جالندھر ارائیاں نزد ڈجکوٹ فیصل آباد میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اصل فوکس تعلیم ہے کیونکہ اگر سڑکیں ٹوٹی ہوں گی تو ہم ان پر کسی نہ کسی طرح سفر کرلیں گے لیکن اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ہم دنیا کے مقابلے میں علمی طور پر نابینا ہی تصور ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ انہیں بڑا افسوس ہوا کہ علاقہ کی ایک شخصیت نے جس طرح سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں اور ان سے ناروا ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،گالم گلوچ کی وہ درست اقدام نہیں کیونکہ اگر وہ کسی سکیم کا خود افتتاح کرنا چاہتے تھے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا کیونکہ یہ چیزیں سرکاری پیسے سے بنتی ہیں کسی کے ذاتی پیسے سے نہیں اسلئے انہیں امید ہے کہ آئندہ اس رویے کو دوبارہ نہیں دہرایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈجکوٹ روڈ کو بھی جلد بنایا جا ئے گا کیونکہ جب یہ سڑک ڈبل بنے گی اور پینسرہ کے قریب موٹروے سے ملے گی تو اس علاقہ میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہا ں نئے نئے کاروبار شروع ہونے سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ #/s#



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…