بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے، شاہد خاقان عباسی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے تیسرے نیب ترمیمی آرڈنینس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے، نئے نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا، کہہ دیں آرڈیننس کا اطلاق صرف نون لیگ پر ہوگا،

چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، ہٹانیکا اختیار صدر کو مل گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتے ہیں،یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہیں۔ روز اول سے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔ یہ آرڈیننس 10منٹ میں بنا کر سامنے لے آتے ہیں، قانون سے نہ کھیلا جائے ، حکومت کے لیے مشکل پیدا ہو جائیگی۔کہہ دیں نیب آرڈیننس صرف مسلم لیگ (ن ) کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی بھی چوری کرلے وہ معاف ہے، عوام کو دکھائیں ن لیگ نے کیا کرپشن کی، موجودہ حکومت کی کرپشن عوام کے گھر تک جا پہنچی، 120 روپے فی کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور ان کے وزراء کی جیب میں جا رہے ہیں، براڈ شیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیئے کوئی نہیں جانتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر اور ملازمین کٹہرے میں کھڑے ہونگے ۔انہوں نے ٹی ایل پی سے کیے گئے معاہدے کو عوام کے سامنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ایک جماعت کوکالعدم قرار دیا پھر پیر پکڑ کر معافیاں مانگی گئیں ،کالعدم جماعت سے کیاگیا معاہدہ کیسے ہوا عوام کے سامنے کیوں نہیں آیا؟



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…