پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سیاسی میدان میں برابری ضروری ہے ورنہ صورت حال کراچی جیسی ہوجائے گی، فواد چوہدری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کوسیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو کراچی جیسی صورت حال ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سیاسی تحریک چلانا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،

کسی بھی سیاسی جماعت نے کلاشنکوف کے زور پر بازار بند نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی تحریک کو متشددمذہبی جماعتوں سے ملانا درست عمل نہیں،سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر برابری کی سطح پرمیدان نہیں ملے گا تو کراچی جیسی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسیمواقع پرمشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے،حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے آئین میں اصلاحات کی کوشش کی، انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں اصلاحات کی کوشش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اصلاحات کیلئے سنجیدہ نہیں،ہم نے اپنی پوری کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ ایڈمنسٹریٹو اسٹریکچر مضبوط نہیں کریں گے تو صورت حال عراق اور شام جیسی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلح گروپس کو ٹیک اوور نہیں کرنے دینا،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرحالیہ مسلح تحریک کی مذمت کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…