منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز جاری کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو وفاقی وزرا ء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی

جس میں معاون وکیل محمد زبیر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ گزشتہ روز اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے،گزشتہ روزپہلے نوٹس کی سماعت تھی، ان کو دو نوٹس دیے گئے ہیں، اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا جب کہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا، اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن حکام نے فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…